Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے 1089 نئے مریض

وائرس سے مرنے والوں کی تعداد  438 تک پہنچ گئی- فوٹو گلف نیوز
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ  جمعرات کو نئے کورونا وائرس کے 1089 مصدقہ نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں- وزارت نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک لاکھ 15 ہزار 258 افراد کا کورونا ٹیسٹ کیا-
الامارات الیوم کے مطابق کورونا کے نئے مریضوں کا تعلق مختلف ملکوں سے ہے سب خطرے سے باہر ہیں- تمام مریضوں کی صحت نگہداشت کی جارہی ہے- امارات میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 929 تک پہنچ گئی-
اماراتی وزارت صحت نے بتایا ہے کہنا ہے کورونا وائرس کے دو مریضوں کی موت واقع ہوگئی جس سے  وائرس سے مرنے والوں کی تعداد  438 تک پہنچ گئی-
اماراتی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ وائرس سے 1769 مزید افراد صحت یاب ہوگئے- جس سے صحت پانے والوں کی مجموعی تعداد  93479 ہوگئی-
دریں اثنا خلیجی ممالک میں جمعرات کو کورونا کے مزید  3085 مصدقہ کیس ریکارڈ پر آئے- جی سی سی ممالک میں کورونا سے متاثرین کی کل تعداد اب تک  8 لاکھ 55 ہزار 957 ہوگئی ہے- ان میں سے 8 لاکھ 4 ہزار 31 صحت یاب ہوچکے ہیں- جبکہ مرنے والوں کی تعداد  7541 ہے- ایک ہزار 347 کی حالت نازک ہے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: