Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کے زیادہ نام کون سے رکھے گئے؟

بچیوں کے ناموں میں سب سے زیادہ ’ملک، حور، دیم، ورد، کیان، لیان، نورۃ، ترف، عنی اور ریما‘ رکھے گئے (فوٹو: فِلکر)
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے گذشتہ سال  کے دوران سعودی عرب کے تمام علاقوں میں بچوں کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے ناموں کی فہرست جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ گذشتہ سال بچیوں کے ناموں میں سب سے زیادہ ’ملک، حور، دیم، ورد، کیان، لیان، نورۃ، ترف، عنی اور ریما‘ رکھے گئے۔
لڑکوں کے لیے سب سے زیادہ دس ناموں کا انتخاب ریکارڈ پر آیا ہے۔ مقامی شہریوں نے اپنے بچوں کے لیے ’سلمان، محمد، عبداللہ، عبدالعزیز، فہد، علی، خالد، سعود، عبدالرحمان اور سلطان کا انتخاب کیا ہے۔

شیئر: