سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ریجن، باحہ، جازان، ریاض، مدینہ منورہ، عسیر صوبوں میں پیر کو گرد آلود ہوائیں چلنے سے حد نظر محدود ہوگئی۔ اس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق طائف، میثان، العرضیات اور اضم میں رات 8 بجے تک بارش کا سلسلہ جاری ر ہے گا۔
باحہ ریجن کی چار کمشنریوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہورہی ہے۔ اس سے قبل یہاں گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔عسیر ریجن سے بھی اسی طرح کی اطلاعات ہیں جہاں چھ کمشنریوں میں بارش ہورہی ہے۔
جازان ریجن میں گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہونے سے قبل گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگئی تھی-
ریاض ریجن اور مدینہ منورہ کے متعدد علاقوں میں بھی موسم غیرمستحکم ہے۔