Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی مقبول مٹھائیاں کون سی ہیں؟

سعودی عرب میں کھجوروں کی مختلف اقسام ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
کھجور اور مکھن تمام سعودی مٹھائیوں کا لازمی حصہ ہے، اس سے پہلے غذائی ماہر وجدان قطب نے ہمیں سعودی پکوانوں اور مٹھائیوں میں کیلوریز کی مقدار سے آگاہ کرچکی ہیں۔ 
اب ہم کلیجا، عصیدہ، قرص، عقیلی، مصابیب اور لقیمات کےعلاوہ دیگر سعودی میٹھے پکوانوں میں کیلوریز کی مقدار معلوم کرتے ہیں، اس کی ترتیب کم کیلوریز سے زیادہ کیلوریز تک رکھی گئی ہے۔ 
لقیمات: 
لقیمات دوست مٹھائی ہے جسے ہر وقت کھایا جاسکتا ہے، اس کے ایک پیس میں کیلوریز کی مقدار 70 ہے۔ 

لقیمات دوست مٹھائی ہے جسے ہر وقت کھایا جاسکتا ہے (فوٹو:سیدتی)

الحیسہ: 
کھجور اور مکھن ڈائٹ کے دشمن ہیں نیز خون میں شوگر کے مریضوں کے لیے خطرناک ہے لہذا کھانے سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرلینا ضروری ہے۔ الحیسہ کے ایک دو پیس جس کی مقدار ایک سو گرام ہے اس میں 250 کیلوریز ہے۔ 
الحنینی: 
یہ بنیادی طور پر کھجور اور مکھن سے تیار ہوتا ہے ، اس میں دیگر خشک میوہ جات اور کھوپرا ملایا جاتا ہے۔اس کے ایک سو گرام میں 290 کیلوریز ہیں۔ 

کھجور اور مکھن ڈائٹ کے دشمن ہیں نیز خون میں شوگر کے مریضوں کے لیے خطرناک ہے (فوٹو:سیدتی)

المصابیب: 
یوں سمجھ لیں کہ گھریلو بسکٹ کی طرح ہے، اس کے ایک گرام میں 390 کیلوریز ہیں، اسے چائے یا کسی گرم مشروب کے ساتھ کھایا جاتا ہے۔ 

العقیلی کے 8 پیس کیے جاتے ہیں، اس کے ہر پیس میں 700 کیلوریز ہوتی ہیں (فوٹو:سیدتی)

سب سے زیادہ کیلوریز کی حامل مٹھائیوں میں کھجور کا عصیدہ ہے ، اس کے ہر ایک سو گرام میں 480 کیلوریز ہیں۔ 
القرص العقیلی کے 8 پیس کیے جاتے ہیں، اس کے ہر پیس میں 700 کیلوریز ہوتی ہیں، اس لیے اسے کم سے کم کھایا جانا چاہئے۔ 

شیئر: