وزیراعلی بلوچستان جام کمال بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعلی بلوچستان نے بتایا ہے کہ’ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے‘۔
My Covid Test has come positive.
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) October 13, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی سمیت کئی سیاستدانوں کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
درجنوں ارکان پارلیمنٹ بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔
چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرکا خدشہ ظاہر کیا تھا۔