Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: موبائل سم کے دھندے میں ملوث غیرملکی گرفتار

غیرملکی کے قبضے سے فنگر پرنٹ مشینیں بھی ملی ہیں- فوٹو عاجل
ریاض پولیس نے موبائل سم کا غیرقانونی دھندا کرنے والے ایک مقیم غیرملکی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا-
اخبار 24 کے مطابق ریاض پولیس نے بتایا کہ فلپائن کا ایک شہری ریاض کے ایک رہائشی محلے میں اسائشی اشیا کے شو روم کی آڑ میں موبائل سم کا دھندا کررہا تھا- اس کے قبضے سے  1076 سم برآمد ہوئیں- مختلف موبائل سعودی کمپنیوں کی تھیں-
ریاض پولیس کا کہنا ہے کہ فلپائنی کے قبضے سے انگلیوں کے نشانات کی پہچان کرنے والی مشین اور سم کو موثر بنانے والی مشین بھی ضبط کرلی گئی- اس کے قبضے سے انگلیوں کے نشانات والے کارڈ بھی ضبط کیے گئے جن کی مدد سے وہ نامعلوم افراد کے ناموں پر سم فروخت کررہا تھا اور ان کا افراد وہ ان افراد کے ناموں سے کرائے ہوئے تھا جن کی انگلیوں کے نشانات کے کارڈ اس کے قبضے میں تھے-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 

شیئر: