مسجد نبوی شریف میں روضہ اطہر میں نماز اور سلام پیش کرنے کے لیے حاضری کا آغاز آج فجر کی نماز کے ساتھ ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق روضہ اطہر میں نماز اور سلام پیش کرنے کے لیے حاضری دینے والے مسلمان اس موقع پر آبدیدہ ہوگئے۔
7 ماہ تعطلی کے بعد مسجد نبوی شریف میں حاضری دینے والے اولین گروہ کے متعدد افراد جذبات پر قابو نہ پاسکے۔
واضح رہے کہ آج اتوار سے مسجد نبوی شریف میں روضہ اطہر اور سلام پیش کرنے کے اجازت ناموں کا اجرا شروع ہو گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق گنجائش کے حساب سے 75 فیصد لوگوں کو روضہ اطہر میں نماز اور سلام پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی۔
بدء دخول الفوج الأول من الزوار للسلام على النبي صلى الله عليه وسلم وصاحبيه رضوان الله عليهما .#المسجد_النبوي pic.twitter.com/30h5aNL2BA
— وكالة شؤون المسجد النبوي (@wmngovsa) October 18, 2020