Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون حملہ: شہری زخمی، مکانات اور گاڑیوں کو نقصان

شہری دفاع نے متاثرہ مکانات اور گاڑیوں کی تصاویر جاری جاری کی ہیں۔(فوٹو سبق)
 سعودی عرب عسیر ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے ترجمان محمد عبدہ السید نے کہا ہے کہ سنیچر کو ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے ڈرون حملے کو ناکام بنانے کے باعث سراہ عبیدہ کشمنری کی ایک تحصیل میں ڈرون کا ملبہ گرنے سے ایک سعودی شہری زخمی ہوگیا۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ہدف پر پہنچنے سے قبل تباہ کیے جانے والے ڈرون کے ملبے سے پانچ مکانا ت او تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
محکمہ شہری دفاع نے متاثرہ مکانات اور گاڑیوں کی تصاویر جاری بھی جاری کی ہیں۔

مسلح ڈرون کا ہدف عام شہری تھے۔(فوٹو سبق)

یاد رہے کہ عرب اتحاد نے سنیچر کو سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں حوثیوں کے ایک اور ڈرون حملے کو ناکام بنایا تھا۔
 عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے ایک ڈرون کو راستے میں ہی روک کر تباہ کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مسلح ڈرون جسے تباہ کیا گیا اس کا ہدف عام شہری تھے۔
یاد رہے کہ جمعے کو بھی حوثی دہشت گردوں نے جنوبی شہری علاقوں کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی  تھی جسے عرب اتحاد کی فورسز نے ناکام بنا یا۔

شیئر: