Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشتر علاقوں میں موسم مستحکم رہے گا 

مملکت کے بیشتر مقامات کا مطلع صاف ہوگا۔  
 سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیر 26 اکتوبر کو بیشتر علاقوں میں موسم مستحکم رہے گا۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ  پیرکی صبح  مشرقی ریجن میں دھند چھائی ہوگی جبکہ مملکت کے بیشتر مقامات کا مطلع صاف ہوگا۔  
 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں ہوائیں جنوب مغرب سے شمال مغرب کی طرف چلیں گی۔ ان کی فی گھنٹہ رفتار  16 سے 40 کلو میٹر تک ہوگی جبکہ سمندر میں لہریں ایک سے دو میٹر تک اونچی ہوں گی۔ 
خلیج عرب میں ہوائیں مشرق سے جنوب مشرق کی طرف دس سے تیس کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی۔  
مملکت کے متعدد علاقوں سے ملنے والی رپورٹوں  کے مطابق اتوار کو دس علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔
جازان، نجران، عسیر، باحہ میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں اس کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ مکہ مکرمہ، مدینہ  منورہ اور تبوک کے کئی علاقے بھی گرد آلود ہواؤں کی زد میں آگئے۔غبار آلود ہواؤں کا سلسلہ ریاض، قصیم اور حائل تک پھیل گیا۔ 

شیئر: