ہر بات پر غصہ کرتا ہے، کسی چیز پر راضی نہیں ہوتا، اپنے پاس نعمتوں کی طرف توجہ نہیں جاتی، دوسروں کی خوشیوں پر کڑھتا رہتا ہے۔
ایک ہی معمول پر زندگی گزارتا ہے، سونے جاگنے اور پہننے کے علاوہ سوچنے کا ایک ہی انداز ہے جس میں تبدیلی لانے کے لیے تیار نہیں، یہاں تک کہ گھر کا ڈیکوریشن تبدیل کرنے پر قیامت کھڑی کردیتا ہے، کئی ہفتوں کے جھگڑوں کے بعد کسی چیز کی تبدیلی پر راضی ہوتا ہے۔
زندگی میں کوئی نمایاں اور منفرد چیز کے لیے کوئی استعداد نہیں رکھتا، تبدیلی کی ہر تجویز مسترد کردیتا ہے۔