وہیل چیئرز کی تقسیم کے لیے 7 پوائنٹ مقرر کیے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے 600 الیکٹرانک ویل چیئر اور 5 ہزار سادہ ویل چیئر مہیا کی ہیں۔
120 کارکن زائرین کی خدمت پر مامور کردیے گئے جو صحت و سلامتی کی خاطر تمام حفاظتی تدابیر کے ساتھ زائرین کی خدمت کریں گے۔
120 کارکن زائرین کی خدمت پر مامور کردیے گئے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام کا متعلقہ ادارہ تمام ویل چیئرز کو استعمال سے قبل اور استعمال کے بعد سینیٹائز کررہا ہے۔ ہر ویل چیئر کو سینیٹائز کرنے کے بعد سٹیکر چسپاں کردیا جاتا ہے۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے الیکٹرانک ویل چیئرز کی تقسیم کے لیے 7 پوائنٹ مقرر کیے ہیں۔ ان میں سے چار مسجد الحرام کے اندر اور تین باہر ہیں۔
تمام وہیل چیئرز کو استعمال سے قبل اور بعد سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سماجی فاصلے کے اصول پر عمل درآمد بنانے کے لیے ویل چیئر تقسیم کرنے والے مقامات پر سٹیکر چسپاں کیے جارہے ہیں اور وہاں لوگوں کے جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
مقدس مساجد کی انتظامیہ عمرہ زائرین میں سینیٹائز رومال اور 400 چھتریاں بھی تقسیم کرچکی ہے۔
مقدس مساجد کی انتظامیہ یہ پروگرام ’عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے کارکنان کے لیے باعث اعزاز‘ کے سلوگن کے تحت انجام دے رہی ہے۔ یہ اس کا پانچواں سال ہے۔ اس سال سارا زور کورونا وبا سے بچاؤ کے اقدامات پر ہے۔