Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ پہلی سعودی F1 گراں پری کی میزبانی کے لیے تیار

سعودی عرب کا ایف ون گرینڈ پرکس بہت جلد جدہ شہر کی سڑکوں پر ہوگا (تصویر : اے ایف ہی )
سعودی عرب کا ایف ون گراں پری بہت جلد جدہ شہر کی سڑکوں پر ہوگا۔
سعودی گراں پری 2021 کے ایف ون کیلنڈر پر موجود ہے جسے حصہ لینے والی ٹیموں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس ریس کے بارے میں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ یہ 2021 سیزن کی آخری ریس ہوگی ابو ظہبی گراں پری ریس کے ساتھ یاس مرینہ سرکٹ پر اختتام پذیر ہوگی۔
جدہ اس سعودی ریس کی میزبانی کرے گا جبکہ ایک نئے مقصد کے لیے تیار کیا جانے والا ٹریک بھی قدیہ میں  2023 تک مکمل ہوجائے گا۔
 یاد رہے کہ کورونا وائرس کے باوجود القدیہ تفریحی اور ثقافتی منصوبے پر صحت ضوابط کی پابندی کے ساتھ کام ہوتا رہا ہے۔ توقع ہے کہ اس کا پہلا مرحلہ پروگرام کے عین مطابق 2030 میں شائقین کے لیے کھول دیا جائے گا۔

 

سعودی گراں پری عارضی 2021 شیڈیول میں شامل 22 ریسوں میں سے ایک ہے کیونکہ ایف ون اس سال پیش آنے والی رکاوٹوں کے بعد ممکنہ حد تک معمول کے قریب کیلنڈر میں واپس جانے کا ارادہ رکھتا ہے۔2020 کے سیزن کی پیلی 10 ریسیں کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دی گئیں۔
2021 سیزن آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں مارچ کے مہینے کے درمیان شروع ہوگا اور پھر بحرین چلا جائے گا۔ اس میں تقریبا تمام ریسیں شامل ہیں جو اس اس سال ہونا متوقع تھیں۔
اس کے مطابق چین، جاپان، کینیڈا گراں پری کے ساتھ ساتھ ویتنامی گرینڈ پرکس کے آغاز کو بھی کورونا وائرس کی باعث لگائی جانے والی بین الااقومی سفر میں رکاوٹوں اور پابندیوں کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑا۔
اس حوالے سے ایف ون متعلقہ قومی حکومتوں  کے ساتھ بات چیت کرتا رہا ہے اور ان کے مطابق اگر وبائی وائرس صورتحال مزید خراب نہ کرے تمام ممالک کے اتفاق رائے سے ریسیں چل سکتی ہیں۔
2018 میں سعودی عرب کے شہر ریاض نے مشرق وسطی میں پہلی فارمولہ چیمپین شپ کی میزبانی کی جس میں 23000 افراد شریک تھے۔ جبکہ دوسرا فارمولہ ای چیمپیئن شپ کا انعقاد 2019 کے آخر میں ہوا تھا۔
اس سال سعودی عرب نے  پہلی ڈاکار ریلی کا انعقاد بھی کیا جو 7800 کلومیٹر طویل ریس ہوتی ہے  جو جدہ سے شروع ہوئی اور قدیہ میں ختم ہوئی۔

شیئر: