Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القدیہ میگا پراجیکٹ، 10 ارب ریال کے ٹھیکے

پراجیکٹ کی رقم  پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے جاری کی جائے گی (فوٹو ٹوئٹر)
ریاض کے قریب القدیہ میں جاری میگا پراجکٹ کی تعمیر میں مدد کے لیے مختلف تعمیراتی کمپنیوں کو 10 ارب  ریال کے ٹھیکے دیے جائیں گئے۔
عرب نیوز کے مطابق القدیہ انویسٹمنٹ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں میگا انٹرٹینمنٹ اینڈ سپورٹس پراجیکٹ کی تعمیر کو جلد مکمل کرنے کے لیے مختلف کمپنیوں کے ساتھ کم از کم 10 ارب ریال مالیت کے معاہدے کیے جائیں گے۔

یہ پراجیکٹ ریاض کے قریب 334 مربع کلو میٹر پر تعمیر کیا جارہا ہے (فوٹو عرب نیوز)

یہ خطیر رقم  پبلک انویسٹمنٹ فنڈ  کی جانب سے جاری کی جائے گی۔
القدیہ پراجیکٹ میں متعدد آرٹ، تفریح ​​اور کھیلوں کی سہولیات کے منصوبے شامل ہیں اور یہ ریاض کے قریب 334 مربع کلو میٹر رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔
اس کی تعمیر سعودی عرب کے وژن 2030 پروگرام کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد سعودی عرب کی معیشت کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

میگا انٹرٹینمنٹ اینڈ سپورٹس پراجیکٹ کی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے گا(فوٹو ٹوئٹر)

عرب نیوز کے مطابق میگا پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو مائیکل رینجر نے دی نیشنل کو بتایا کہ ’ہم نے ابھی تک ایک بلین ریال کے ٹھیکے دیے ہیں، تعمیراتی کاموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے امید ہے کہ اس رقم کو  بڑھا کر دس گنا زیادہ کر دیا جائے اور یہ دس ارب ریال تک ہو سکتی ہے۔‘

شیئر: