Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں : کابینہ

’کابینہ نے عالمی سطح پر کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا نیز مقامی سطح پر انسداد کے لیے جاری کوششوں پر بھی غور کیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں کابینہ کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا جس میں ملکی اور بین الاقوامی امور اور معاملات پر غور کیا گیا نیز اہم فیصلے کیے گیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے اجلاس کے آغاز میں کابینہ ارکان کو امیر کویت سے موصول ہونے والے مکتوب کے حوالے سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں کابینہ نے ٹی 20 کے تحت منعقد ہونے والی کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئے شاہ سلمان کے پیغام کو سرہتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس میں انسانوں کی بھلائی اور ان کے مفادات کے اہم مضامین شامل ہیں‘۔
کابینہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹی 20 اجلاس سے جی 20 ممالک کورونا کے انسداد کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق رائے کرتے ہوئے ہم آہنگ کوششیں جاری رکھیں گے۔
کابینہ نے بی 20 کانفرنس کا بھی جائزہ لیا جس میں جی 20 ممالک نے معیشت اور تجارت سمیت عالمی اقتصادی حالت میں بہتر کے متعدد پہلوؤں پر غور کیا ہے۔
قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ القصبی نے کہا ہے کہ ’کابینہ نے کورونا وبا کی موجودگی میں معمولات زندگی کی بحالی کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا نیز عمرہ پروگرام کی بحالی نیز تیسرے مرحلے کے آغاز جس میں بیرون ملک سے زائرین کا استقبال شروع ہوچکا ہے کے ایس اوپیز پر غور کیا ہے‘۔
’کابینہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے زائرین کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں نیز ان کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے‘۔
’کابینہ نے عالمی سطح پر کورونا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا نیز مقامی سطح پر انسداد کے لیے جاری کوششوں پر بھی غور کیا ہے‘۔

’بی 20 کانفرنس کا جائزہ لیا گیا جس میں عالمی اقتصادی حالت میں بہتر کے متعدد پہلوؤں پر غور کیا گیا‘ ( فوٹو: واس)

انہوں نے کہا ہے کہ ’کابینہ نے کرپشن کے انسداد کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری املاک اور اموال کی حفاظت کرنا اولین ذمہ داری ہے نیز منصب سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کی بیخ کنی کرنا بہت ضروری ہے‘۔
 

شیئر: