Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمت کا نیا قانون’نجی ڈرائیور، چوکیدار اور مزارع پر لاگو نہیں ہوگا‘

نئے قانون کے دائرے میں نجی اداروں کے تمام ملازمین شامل ہوں گے۔(فوٹو سبق)
سعودی وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود نے کہا ہے کہ ’ملازمت کا نیا قانون مزارع، نجی ڈرائیور اور گھریلو چوکیدار پرلاگو نہیں ہو گا‘۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ’ ان شعبوں میں آنے والے دیگر افراد بھی نئے قانون میں  شامل نہیں ہوں گے‘۔
سبق ویب کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا کہ ’ملازمت کے نئے قانون کے دائرے میں نجی اداروں کے تمام ملازمین شامل ہوں گے‘۔
یاد رہے کہ وزارت نے بدھ کو ملازمت کے نئے معاہدے سے نئے معاہدے سے متعارف کراتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی ملازم اپنے آجر کو آن  لائن اطلاع دے کر ایگزٹ ری انٹری ویزا خود نکال سکے گا ۔
ملازمت کا معاہدے ختم ہونے پر آجر کی منظوری کی بغیر اسے آن لائن مطلع کرکے سعودی عرب چھوڑ سکے گا جبکہ ملازمت کا معاہدہ مکمل ہوجانے پر آجر کی منظوری کے بغیر کسی اور کے یہاں ملازمت کر سکے گا۔

شیئر: