Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شراب کی بھٹی پر چھاپہ، تین غیرملکی گرفتار

’فروخت کے لیے تیار ایک ہزار لیٹر شراب تلف کردی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ بھٹی سے ایک ہزار لیٹر نشہ آور مشروب تلف کردیا گیا ہے جو فروخت کے لیے تیار تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’الحسینیہ محلے میں واقع ایک گیسٹ ہاؤس کے متعلق اطلاع ملی تھی کہ یہاں کوئی غیر قانونی سرگرمی ہورہی ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیم نے پولیس اور ادارہ امر بالمعروف کے اہلکاروں کے تعاون گیسٹ ہاؤس پر چھاپہ مارا تو معلوم ہوا کہ یہاں  تین غیر ملکی شراب کی بھٹی چلا رہے ہیں‘۔
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’گیسٹ ہاؤس ایک سعودی شہری کا ہے تاہم ایک غیر ملکی نے کرائے پر لیا ہوا ہے۔ موقعے سے فروخت کے لیے تیار ایک ہزار لیٹر شراب ضبط کرنے کے بعد تلف کردی گئی، 87 خالی ڈرم ضبط کیے گیے جنہیں شراب تیار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا جبکہ 4 ڈرموں میں کچی شراب تھی جسے ابھی پکایا جانا تھا‘۔

’گیسٹ ہاؤس میں شراب تیار کرنے کے لیے 87 ڈرم ضبط کیے گیے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)

میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’گرفتار شدگان اور ضبط اشیا کو عزیزیہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے‘۔

شیئر: