Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گھر میں شراب سازی، خاتون سمیت 5 غیرملکی گرفتار

قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا-(فوٹو ایس پی اے) 
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے گھر میں شراب سازی پر پانچ غیرملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ ایک خاتون شامل ہے۔ پانچوں غیرملکیوں کو جریر محلے سے مکان میں شراب بناتے ہوئے پکڑا گیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریاض پولیس کے معاون ترجمان خالد الکریدیس نے بتایا کہ کارروائی خفیہ رپورٹ پر کی گئی۔ سادہ وردی میں گشتی فورس نے چھاپہ مار کر شراب سازوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ملزمان کا تعلق افریقہ سے ہے۔ 
ترجمان نے بتایا کہ غیرملکیوں کے ٹھکانے سے 81 بیرل، 10 بوتلیں اور 44 کین برآمد ہوئے ان سب میں شراب بھری ہوئی تھی۔ شراب سازی کے آلات بھی برآمد کیے گئے۔ 
پولیس ترجمان کے مطابق  پانچوں کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دے دیا گیا- 
 

شیئر: