Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’الیکشن ابھی ختم ہونے سے بہت دور ہے‘

بائیڈن غلط طریقے سے فاتح قرار دیے جانے میں جلدی کر رہے ہیں۔ (فوٹو اے ایف پی)
 
امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب  میں شکست تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن نیٹ ورکس سے ڈیموکریٹ کی فتح کا اعلان  کیے جانے کے بعد بائیڈن غلط طریقے سے فاتح قرار دیے جانے میں جلدی کر رہے ہیں۔
اے ایف پی کے مطبق انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم سب جانتے یہں کہ کیسے بائیڈن غلط طریقے سے فاتح قرار دینے میں جلدی کر رہے ہیں‘۔
’اور کیسے ان کے میڈیا کے اتحادی ان کی بھرپور مدد کی کوشش کر رہے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ سچائی سب کے سامنے بے نقاب ہو‘۔
’سادہ سی حقیقت یہ ہے کہ ابھی الیکش ختم ہونے سے بہت دور ہے۔ ریاستوں نے ابھی نتائج کی تصدیق نہیں کی ہے‘۔

ٹرمپ کا کہنا ہےریاستوں نے ابھی نتائج کی تصدیق نہیں کی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)

ٹرمپ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ’مبصرین کو کاونٹنگ کی جگہ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔یہ انتخاب میں جیتا۔ 71،000،000 قانونی ووٹ ملے‘۔
’بری چیزیں ہوئی جنہیں مبصرین کو دیکھنے کی اجازت نہیں ملی‘۔
’ڈاک کے ذریعے لاکھوں ووٹ ان لوگوں کو بھیجے گئے جنہوں نے کبھی اس کےلیے کہا نہیں تھا‘۔
 اس سے قبل جمعے کو ٹوئٹ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ’ الیکشن کی رات تک انہیں تمام ریاستوں میں برتری حاصل تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ حیرت انگیز طور پر ان کی برتری غائب ہو گئی‘۔ 
’شاید جیسے قانونی کارروائی آگے بڑھے ان کی برتری واپس آجائے‘۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے کئی ریاستوں میں الیکشن کی شفافیت اور ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

شیئر: