Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین کے وزیراعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان انتقال کر گئے

’ملک بھر میں ایک ہفتہ کے لیے سوگ کا اعلان کیا گیا، سرکاری ادارے تین دن بند رہیں گے‘ ( فوٹو: بنا)
بحرین کے وزیر اعظم شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ انتقال کر گیے۔
بحرینی نیوز ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وزیر اعظم مملکت کا امریکہ کے مایو کلینک میں انتقال ہوا ہے‘۔
ان کی نعش وطن عزیز لائی جائے گی جس کے بعد تجہیز و تکفین اور نماز جنازہ ادا کی جائے گی تاہم یہ رسم محض قریبی رشتہ داروں تک محدود ہوگی۔
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ملک بھر میں ایک ہفتہ سوگ کا اعلان کیا ہے جس کے دوران سرکاری پرچم سرنگوں کیے جائیں گے نیز کل جمعرات سے تمام سرکاری محکموں میں تین دن تعطیل ہوگی۔
پرنس خلیفہ بحرین کے طویل ترین دورانیے تک وزیر اعظم رہے۔ وہ 1970 میں بحرین کے وزیر اعظم بنے تھے اور اپنی وفات تک اس عہدے پر فائز رہے۔
شہزادہ خلیفہ بن سلمان آل خلیفہ 24 نومبر 1935 کو پیدا ہوئے۔ وزیر اعظم بننے سے قبل وہ سٹیٹ کونسل اور سپریم ڈیفینس کونسل کے بھی سربراہ رہے۔
 
 

شیئر: