Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں ہیلتھ ورکر پر فائرنگ، حملہ آور گرفتار

 حملہ آور کے قبضے سے ہتھیار برآمد کرلیا گیا(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں الجوف پولیس نے ہسپتال میں ایک صحت اہلکار پر حملہ کرنے والے ایک سعودی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الجوف پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقامی شہری نے پارکنگ ایریا میں صحت اہلکار پر فائرنگ کی تھی۔
ترجمان نے کہا کہ حملہ آور کے قبضے سے ہتھیار برآمد کرلیا گیا۔ اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ کیس پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شیئر: