سعودی عرب ویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں
جمعرات 12 نومبر 2020 7:21
نئی ویکسین کے لیے ریسرچ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔(فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب کورونا ویکسین حاصل کرنے والے اولین ممالک میں شامل ہوگا۔
نائب معاون وزیرعبداللہ العسیری نے سعودی ٹی وی چینل کو بتایا سعودی عرب نے دو یا تین کورونا ویکسین کی جلد فراہمی کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو کلینیکل ٹرائلز کے آخری مرحلے میں ہیں۔
دریں اثنا سعودی عرب نےکورونا ویکسین سے متعلق عالمی لائحہ عمل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ممالک میں ویکسین منصفانہ بنیادوں پر تقسیم کی جائے تاکہ ویکسین کےاہداف پورے ہو سکیں۔
ایس پی اے مطابق سعود ی عرب نے اپنا یہ موقف عالمی ادارہ صحت کی جنرل اسمبلی کے سیشن کے سامنے خطاب میں پیش کیا ہے۔
مملکت نے اس امر پر زور دیا کہ نئی اور معیاری ویکسین متعاف کرائی جائیں۔ نئی ویکسین معاو ن ٹیکنالوجی اور ریسرچ کی حوصلہ افزائی کیجائے۔
سعودی عرب نے واضح کیا کہ مشرق وسطی کے علاقے میں صحت خطرات پھیلے ہوئے ہیں۔ یہاں ایسے امراض موجود ہیں جن سے پچاو ضروری ہیں ۔بعض ملکوں مں عدم استحکام کی وجہ سے امراص سے تحفظ کا معاملہ سنگین ہے۔
افریقی بیلٹ کے اوپر بھی متعدی امراض کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔
سعودی عرب نے مزید کہا کہ گزشتہ دو عشرو کے دوران گردن توڑ بخار کے پھیلاو کا دائرہ محدود کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ گردن توڑ بخار صحت عامہ کے لیے پرخطر ہے۔ مملکت حج و عمرہ موسم میں اس حوالے سے حفاظتی پروگرام پر عمل پیرا ہے۔
سعودی عرب نے اپیل کی کہ 2030 تک گردن توڑ بخار کو قابو کرنے کےلیےتمام ممالک ایک دوسرے سے تعاون کریں۔