مصر نے ویکسین پروڈکشن یونٹ قائم کرنے کےلیے بھی بات کی ہے( فوٹو سوشل میڈیا)
مصری وزیر صحت ھالہ زاید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس انٹرنیشنل ویکسین کی 30 ملین خوراک بک کی ہیں۔
المصری الیوم کے مطابق مصری وزیرصحت نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی برطانیہ میں سٹرازینکا کمپنی کی شراکت سے کورونا ویکسین بنانے کی تیاریاں کررہی ہے۔ اپنے یہاں ویکسین پروڈکشن یونٹ قائم کرنے کے لیے مصری کمپنی فاکسیرا کےعہدیداروں سے بات چیت کی ہے۔
ھالہ زاید نے بتایا کہ مصر نے 400 ملین ویکسین میں سے 30 ملین اپنے لیے بک کی ہیں۔ یہ ویکسین ستمبر میں تیار ہوگی۔
مصری وزیر صحت نے کہاکہ مصر براعظم افریقہ میں ویکسین تیار کرنے والے اہم ملکوں میں سے ایک ہے۔
ھالہ زاید نے یہ بھی کہا کہ مصری کمپنی فاکسیرا نے ویکسین کی تیاری کے لیے دستاویزات پیش کردی ہیں۔ دوا ساز کمپنی کے ساتھ مشترکہ کاپی رائٹ کی بات چیت ہوئی ہے۔
مصری وزیر صحت کے مطابق مصر میں گزشتہ دنوں کورونا وائرس کی شدت بڑی حد تک کم ہوگئی ہے۔ مصنوعی تنفس کے آلات کے کیسز کی شرح 95 فیصد سے گھٹ کر 20 فیصد تک رہ گئی ہے۔