Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی منگنی طے

بختاور بھٹو زرداری کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہو گی (فوٹو: اے ایف پی)
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے ہوگئی ہے۔
بلاول ہاؤس کراچی کے اعلامیے کے مطابق بختاوربھٹو زرداری کی منگنی محمود چوہدری سے ہوگی جس کی تقریب 27 نومبر کو کراچی میں ہوگی۔
پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کے مطابق آصف زرداری کے ہونے والے داماد محمود چوہدری امریکہ میں مقیم تاجر یونس چوہدری کے بیٹے ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری کی منگنی طے ہونے کی خبر پر سوشل میڈیا صارفین انہیں مبارکبادیں پیش کر رہے ہیں۔
مسویر سومرو نے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ’مبارکباد! کافی برسوں کے بعد بھٹو خاندان میں خوشی کی خبر سامنے آئی ہے۔ بے نظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کی بیٹی کی منگنی 27 نومبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں ہونا طے پائی ہے۔‘

جاوید ہارون نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’مبارک باد بی بی بختاور بھٹو۔ اللہ آپ کو زیادہ خوشیاں دکھائے اور آپ کو لمبی زندگی دے۔‘

دودل سہیتو نے لکھا کہ ’شہید بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کی بیٹی اور بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو کی محمود چوہدری کے ساتھ منگنی ہونے جا رہی ہے۔ خیرپور کے لوگوں کی طرف سے آپ کے لیے نیک تمنائیں۔‘

شیئر: