جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ناخن خشک اور پھٹ جاتے ہیں: فائل فوٹو
عورت کی ظاہری شکل کو متاثر کرنے والی ایک بدترین جمالیاتی پریشانی خشک اور پھٹے ہوئے ناخن ہیں، کیوں کہ غیرصحت مند ناخن عورت کی ظاہری شکل کو متاثر کرتے ہیں اور منفی طور پر اس کی کشش متاثر ہوتی ہے۔
خاص طور پر چونکہ ناخن عورت کی ایک جمالیاتی علامت ہے اور مرد اس کی طرف راغب ہوتے ہیں۔
سیدتی میگزین کے مطابق خشک اور پھٹے ہوئے ناخنوں کے علاج کے لیے کچھ اہم تجاویز پر عمل کر کے اس مشکل سے نکلا جا سکتا ہے، خصوصاً ایسے کاموں سے احتیاط کرنے کی صورت میں یہ پریشانی لاحق نہیں ہوتی۔ ہم ذیل میں وہ تجاویز پیش کرتے ہیں۔
ناخن خشک ہونے کے اسباب:
1-جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ناخن خشک اور پھٹ جاتے ہیں۔
2-ناخنوں کو گیلا نہ کرنا: ناخنوں کو گیلا نہ کرنے کی وجہ سے ناخن خشک اور پھٹ جاتے ہیں اور اس کا خیال رکھنا چاہیے۔
3-نیل پالش اور ایسیٹون کے استعمال میں مبالغہ: پالش باہر کے ماحول سے ناخن کو الگ تھلگ کردیتی ہے اور اسی طرح ہوا سے بھی روکتی ہے۔
نیل پالش میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو ناخنوں کو ٹوٹنے اور کمزوری کا باعث بنتے ہیں۔ یوں ان کا پھٹنا اور ٹوٹنا آسان ہو جاتا ہے۔
4-ناخنوں پر چھوٹے زخم: ناخن میں نشوونما پھنگ سوکھنے، کمزور ہونے، ٹوٹ پھوٹ اور کریکنگ کی وجہ بنتے ہیں۔
5-آئرن اور خون کی کمی: آئرن ہیموگلوبن کی تشکیل میں مدد کرتا ہے، جس کے نتیجے میں وہ خون کے سرخ خلیوں میں خالص آکسیجن سے بھر دیتا ہے اور ہیموگلوبن کی کمی کی وجہ سے ناخن کی افزائش رک جاتی ہے۔
6-پروٹین کی کمی: پروٹین کی کمی ناخنوں کو کریکنگ کا باعث بنتی ہے ، کیونکہ ناخن کے اہم اجزاء کیراٹین ہوتے ہیںجو پروٹین سے پیدا ہوتےہیں۔
7-کچھ کھانے کی اشیاء سے الرجی: کچھ لوگوں کو ایسی کھانوں سے الرجی ہوسکتی ہے جن میں گلوٹین ہوتا ہے (جیسے گندم ، اور جو وغیرہ)۔
8-تائرواڈ کے مسائل: ٹوٹے ہوئے ناخن تائرواڈ ہارمون (تائروکسین) میں کمی کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔
9-گھریلو صفائی ستھرائی کے پاوڈرز کا ضرورت سے زیادہ استعمال: ایٹیل ایسٹیٹ یا بٹائل ایسٹیٹ جیسے ڈٹرجنٹ کی تشکیل میں شامل سالوینٹس کی نمائش ، ناخن کو ٹوٹنےاور کمزور بنانے میں کردار ادا کرتی ہے۔ جو خشک اور پھٹے ہوئے ناخنوں کا باعث بنتا ہے۔