ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں : وزیر خارجہ
’مجھے اعداد و شمار نظر نہیں آئے جن کی روشنی میں کہا جائے کہ واقعی ترکی مصنوعات کا بائیکاٹ ہو رہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب، ترکی کے ساتھ اچھے تعلقات رکھتا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ترکی کے مصنوعات کے بائیکاٹ کے حوالے مجھے اعداد و شمار نظر نہیں آئے جن کی روشنی میں کہا جائے کہ واقعی بائیکاٹ ہو رہا ہے‘۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’نئی امریکی انتظامیہ خطے کے استحکام کے لیے کام کرے گی‘۔
’نئی امریکی حکومت کے ساتھ ہر طرح کی بات چیت سے مضبوط تعاون پیدا ہوگا‘۔
’امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان 75 سال سے دفاعی تعاون ہے اور یہ جاری رہے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’امریکہ کے لیے مناسب ہوگا کہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا جائے‘۔
’ہم سب کو معلوم ہے کہ حوثی ملیشیا کا اسلحہ ایران سے آرہا ہے لہذا اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ خارجی عناصر کی پشت پناہی سے کام کرنے والی دہشت گرد تنظیم ہے‘۔