پوری دنیا میں سعودی عرب کا قد مزید بلند ہوا (فوٹو،ایس پی اے)
جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کی کامیابی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو برادر اور دوست ممالک کے رہنما نیز علاقائی و بین الاقوامی اداروں و تنظیموں کے قائدین کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق یورپی کونسل کے سربراہ چارمچل نے پیر کو ٹیلیفونک رابطہ کر کے شاہ سلمان کو سربراہ کانفرنس کی عظیم الشان کامیابی پرمبارکباد دی جبکہ انتہا پسندی و دہشتگردی کے خلاف سعودی کوشش پر قدر و منزلت کا اظہار کیا ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے دوران جی ٹوئنٹی کی قیادت اور 21 و 22 نومبر کو سربراہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب ہمارے شکریہ کا مستحق ہے ۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں متعین چینی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب نے جی ٹوئنٹی کی قیادت اور سربراہ کانفرنس کی میزبانی کر کے عالمی برادری کا احترام کمایا ۔اس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
سعودی عرب میں سینیئر ترین سفارتکار جبوتی کے سفیر ضیا الدین سعید با مخرمہ نے کہا کہ ہنگامی حالات کے باوجود سعودی عرب سربراہ کانفرنس منظم کر کے عرب اور عالمی میڈیا کی آنکھوں کا تارا بن گیا ۔
اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی نے شاہ سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے انہیں کانفرنس کی کامیابی پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ مملکت میں اس پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا بھر کے اہم مسائل کو صحیح تناظر میں پیش کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔
امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے سربراہ کانفرنس کی کامیابی پر شاہ سلمان کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم کانفرنس کے ذریعے مملکت میں کورونا وبا سے نمٹنے کےلیے عالمی تعاون کو مضبوط بنیادوں پر استوار کر دیا ہے ۔ کویت کے ولیعہد شیخ مشعل الاحمد نے بھی سربراہ کانفرنس کی کامیابی پر مسرت اور اعزاز کا اظہار کیا ۔
کویتی کابینہ نے پیر کے اجلاس میں کہا کہ کسی عرب ملک میں پہلی بار جی ٹوئنٹی سربراہ کانفرنس کا انعقاد اور کامیاب انتظامات پر شاہ سلمان ہمارے شکریہ کے مستحق ہیں ۔کویتی کابینہ نے توجہ دلائی کہ اس سے کورونا وبا کے ماحول میں خطے کی عوام کو امید اور اعتماد کا پیغام ملا ہے ۔ اس سے پورے علاقے ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں سعودی عرب کا قد مزید بلند ہوا ۔ اس سے یہ حقیقت بھی اجاگر ہوئی کہ سعودی عرب دنیا بھر کے انسانوں کے مفادات کی حفاظت کا سچا جذبہ رکھتا ہے ۔
عرب وزرائے داخلہ کونسل کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد کومان نے سربراہ کانفرنس کے بہترین انتظامات گہری بصیرت ،عالمی تعاون کے فروغ ،چیلنجوں سے مل جل کر نمٹنے والی فکر کو اجاگر کیا ۔ سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ کورونا وبا کو کنٹرول کرنے اور وباوں سے نمٹنے والے مسائل کی تیاری کے فیصلے نے سعودی عرب کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ ہماری قیادت اس پر مبارکباد اور شکریہ کی مستحق ہے ۔
طیبہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ تاریخی فیصلوں نے وبا کے نقصانات کا دائرہ محدود کر دیا ۔ گورنر ریاض نے کہا کہ اس سے سعودی عرب کے انسانی وسائل نمایاں ہوئے ۔دارالسمار کے چیئرمین محمد سمار نے کہا کہ مختلف شعبوں میں سعودی عرب کی علاقائی و عالمی حیثیت نمایاں ہوئی ۔ معروف سعودی سیاست دان شہزادہ فیصل بن خالد نے کہا کہ یہ تمام عربوں کا اعزاز ہے ۔
نیشنل انفارمیشن سینٹر کے ڈائریکٹر عصام الوقیت نے کہا کہ اس سے مملکت میں انفارمیشن سیکیورٹی اور مواصلاتی نظام کی عمدگی نمایاں