Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ ویکسین کی 64 لاکھ خوراکیں تقسیم کرے گا

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران امریکہ میں دو ہزار اموات اور ایک لاکھ 67 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
امریکہ دوا ساز کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین کی 64 لاکھ خوراکیں دوا کے استعمال کی اجازت ملنے کے پہلے ہفتے تقسیم کرے گا۔
امریکہ کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ایک کمیٹی 10 دسمبر کو فائزر کی جانب سے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی درخواست کو سنے گی۔
امریکہ اس وقت عالمی وبا کی دوسری لہر سے گزر رہا ہے اور ملک میں کیسز اور اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

 

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اب تک دو لاکھ 59 ہزار 600 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ پچیس لاکھ سے زائد افراد اس بیماری سے متاثر ہوئے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران امریکہ میں دو ہزار اموات اور ایک لاکھ 67 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق  امریکی حکومت کے ’آپریشن وارپ سپیڈ‘ کے چیف آپریشن آفیسر جنرل گستاؤ پرنا کا کہنا ہے کہ ستمبر کے آخر تک کورونا ویکسین کی چار کروڑ خواراکیں دستیاب ہوں گی۔
چار کروڑ خوراکوں میں ایک دوسری کمپنی موڈرنا کی جانب سے تیاری کی گئی ویکیسن بھی شامل ہے۔ موڈرنا کمپنی بھی ویکیسن کے ہنگامی بنیادوں پر استعمال کی اجازت کے لیے درخواست جلد دے گی۔
فائزر کمپنی کی جانب سے تیار کی جانے والی ویکسین کو سٹور کرنے کے لیے منفی 70 ڈگری درجہ حرارت کی ضرورت ہے اور کمپنی نے اس مقصد کے لیے خشک برف کے کنٹینرز تیار کی ہے۔
گستاو پرنا کا کہنا تھا کہ جمعے کو امریکہ کے 64 علاقوں بشمول ریاستوں، دارالحکومت واشنگٹن اور اس جیسے علاقوں کے لیے ویکسین کی تعداد مختص کی گئی۔
ان کے مطابق ویکسین علاقوں کی آبادی کے تناسب سے مختص کی گئی ہے۔
امریکہ کی وفاقی حکومت وقتاً فوقتاً یڈوائس جاری کرے گی کہ ویکسین کی فراہمی کے حوالے سے کس کو فوقیت دی جائے۔

شیئر: