چین کے صدر شی جن پنگ نے امریکہ میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر جو بائیڈن کو مبارک دی ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز صدر شی جن پنگ کے ٹیلی گرام میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کو کسی تنازع یا تصادم پر قائم نہیں رہنا چاہیے بلکہ باہمی احترام اور تعاون کے جذبے پر قائم رہتے ہوئے عالمی امن اور ترقی کے نیک مقصد کے لیے کام کرنا چاہیے۔