Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان: قدیم درخت اکھاڑنے والوں کے خلاف ایکشن

درخت اکھاڑنے کی وڈیو وائرل ہوتے ہی وزارت ماحولیات حرکت میں آگئی(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت ماحولیات و زراعت و پانی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جازان ریجن میں ’الضبر‘ قدیم درخت جڑ سے اکھاڑنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا گیا ۔  
سعودی عرب کے معروف علاقے جازان میں ’الضبر ‘ تاریخی درخت کو جڑ سے اکھاڑنے کے واقعہ پر ہنگامہ برپا ہو گیا ۔
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت کے ترجمان نے بتایا کہ جس کمپنی نے درخت اکھاڑا ہے اس نے غیر قانونی کام کیا ہے ۔
وزارت سے پوچھے بغیر یہ کام کیا گیاہے۔ وزارت نے یہ وضاحتی بیان درخت کے اکھاڑے جانے کی مشتمل ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جاری کیا ہے ۔ 

بعض لوگ غیر قانونی طور پر درخت کاٹ کر لکڑیاں فروخت کرتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

ویب نیوز ’اخبار 24‘ کے مطابق وزارت ماحولیات کے ترجمان نے توجہ دلائی کہ درخت اکھاڑنے پر جرمانہ اور قید کی سزا مقرر ہے ۔ 
ترجمان نے بتایا کہ کسی بھی درخت کو اکھاڑنا خصوصاً قدیم درخت کو اس طرح سے صاف کرنا ناقابل برداشت ہے ۔
جازان ریجن کی کمشنری ’ھروب‘ کے حکام پرانے درخت کو دوبارہ لگانے کی کارروائی کر رہے ہیں ۔ 
ترجمان نے بتایا کہ وزارت ماحولیات نے ماحولیاتی سیکیورٹی فورس کے تعاون سے اس قسم کے رواج کو قابو کرنے کی کوششیں تیز کر دی۔
دراصل کچھ لوگ لکڑیاں حاصل کرنے کےلیے غیر قانونی طریقے سے درخت اکھاڑتے ہیں ۔  
ترجمان نے توجہ دلائی کہ ماحولیاتی تحفظ معاشرے کے تمام افراد کی ذمہ داری ہے ۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر وہ اس قسم کی خلاف ورزی دیکھیں تو پہلی فرصت میں سرکاری رابطہ وسائل استعمال کرکے اس کی رپورٹ کردیں

شیئر: