Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خانہ کعبہ کے قریب طواف کرتے ہوئے اپنے آپ کو بھول گئی‘

ممعر اور بیمار حضرات 10 سے 15 منٹ میں طواف کر لیتے ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
مسجد الحرام و مسجد نبوی امور کی جنرل پریذیڈنسی نے معذوروں اور معمر افراد کو طواف میں غیر معمولی سہولت فراہم کر دی ۔ دونوں زمروں میں شامل افراد خصوصی نظام کی بدولت 15 منٹ میں طواف مکمل کرنے لگے ۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جنرل پریذیڈنسی نے  معمرافراد کو وہیل چیئرز کےلیے ذریعے طواف کرانے کے لیے 155 میٹر لمبی لائن بنا دی ہے جس پر بیک وقت 45 وہیل چیئرز چلائی جا سکتی ہیں ۔
مذکورہ سہولت کی وجہ سے ممعر اور بیمار حضرات 10 سے 15 منٹ میں طواف مکمل کرلیتے ہیں۔ 

50 افراد بیک وقت کسی دشواری کے بغیر طواف کرسکتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

جنرل پریذیڈنسی نے معذوروں کےلیے دوسری لائن مختص کی ہے یہ 145 میٹر طویل ہے ۔ یہ خانہ کعبہ کے زیادہ قریب ہے ۔
یہ ایسے افراد کے طواف کےلیے مختص ہے جنہیں وہیل چیئر کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اس سے 50 افراد بیک وقت کسی دشواری کے بغیر طواف کرنے لگے ہیں ۔  
جنرل پر یذیڈنسی کے قافلہ سازی امور کے انچارج اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ تمام انتظامات سربراہ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت پر  کیے گئے ہیں ۔ ان کے حکم پر معذور اور بوڑھوں کے لیے خانہ کعبہ کے اطراف سپیشل لائنیں بنائی گئی ہیں ۔ 
بزرگ اور معذور عمرہ زائرین نے خانہ کعبہ کے طواف میں مذکورہ سہولت کی فراہمی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔
چاچا محمد عطیہ النمری نے کہا کہ مسجد الحرام میں یہ سہولت پاکر ان کے دل سے دعا نکلی ’اللہ تعالیٰ سعودی ریاست کو سربلند کرے اور اسے اسلام اور اس کے پیروکاروں کی خدمت کی ہمیشہ توفیق عطا کرتا رہے ۔‘ 
اریٹیریا کے عمرہ زائر ابراہیم اسماعیل الحاج نے کہا کہ حرم شریف میں شاندار انتظامات دیکھ کر دل سے یہ دعا نکل رہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سعودی عرب ، اس کے قائدین اور عوام کو ہر آفت اور بلا سے اپنی پناہ میں رکھے ۔مملکت آمد سے لیکر یہاں تک جتنے بھی انتظامات ہیں قابل قدر ہیں ۔

زائرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے مثالی سہولتیں فراہم کی ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

 مملکت میں مقیم یمنی شہری جمال علی نے جو عمرے کےلیے حرم شریف پہنچے ہوئے تھے نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار زیارت اب سے 30 برس قبل کی تھی ۔ تب سے اب تک وہ مقامات مقدسہ اور زائرین کی خدمت کے حوالے سے مسلسل بہتری کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
معذوروں کےلیے حرم شریف کے اندر اور باہر جو انتظامات ہیں ان پر سعودی عرب ہم سب کے شکریہ کا مستحق ہے ۔
ایک معمر زائر خاتون غضیل الشیبانی نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ عمرہ کے لیے پہنچیں ۔ یہاں نہ صرف یہ کہ کورونا وائرس سے بچاو کے تمام انتظامات تسلی بخش ہیں بلکہ عمرہ اور زیارت کا ماحول بھی نہایت ایمان افروز ہے۔
خانہ کعبہ کے قریب سے طواف کرتے ہوئے میں اپنے آپ کو بھول گئی ۔ میں نے اپنی اولاد اور ان کی اولاد کے لیے دل سے دعائیں کیں ۔ میں نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین کو سہولتیں فراہم کرنے والی حکومت کےلیے بھی جزائے خیر کی دعا کی ۔ 

شیئر: