ہڈی کے جوڑوں کی تکلیف ایک موذی مرض ہے جو عموما ہماری لاپرواہی سے ہوتی ہے۔ ہم نادانستہ طور پر کچھ ایسے کام کرتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے جوڑوں میں تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔
ماہرین اور ڈاکٹرز سات عادتوں سے منع کرتے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے مستقبل میں ہڈی کے جوڑوں کی تکلیف سے بچا جاسکتا ہے۔
چیٹ/گفتگو
ایسی چیٹ جو کئی گھنٹوں تک جاری رہے، یہ ہماری انگلیوں کے جوڑوں کے درد کا سبب بنتی ہے۔ اس سے ہمارے کندھوں اور گردن کا فاصلہ بڑھ جاتا ہے اسی طرح یہ انگلیوں کو بھی متاثر کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ڈائیٹنگ کے باوجود توند ختم نہیں ہوتی؟Node ID: 520271
-
کمر کی تکلیف سے بچنے کے چار طریقےNode ID: 520626
-
سینکڑوں کتوں اور بلیوں کو پناہ فراہم کرنے والی خاتونNode ID: 520701
گردن کو 2.5 سینٹی میٹر تک جھکانے سے آپ کے جوڑوں پر بوجھ بڑھ جاتا ہے۔ جب آپ اپنا سر ٹھوڑی کے برابر جھکا کر بیٹھے رہتے ہیں تو پانچ سروں کے برابر کا وزن اپنے جوڑوں پر ڈال رہے ہوتے ہیں۔
غیر مناسب جوتے
جوڑوں کے درد سے بچنے کے لیے مناسب جوتوں کا استعمال بھی ضروری ہے، ہر طرح کی ورزش یا کھیل کے لیے اس کے مناسب جوتے استعمال کرنے چاہیے۔ اسی طرح اونچی ایڑھی والے جوتوں سے ہر ممکن اجتناب کرنا چاہیے، اس سے پاؤں کی انگلیوں کے درمیان فاصلہ بڑھ جاتا ہے۔
چٹکیاں نکالنا
چٹکیاں نکالنے سے وقت گزرنے کے ساتھ انگلیوں کے جوڑوں میں فاصلہ پیدا ہوجائے گا جو ان کی کمزوری اور درد کا سبب بنتا ہے۔
بڑے بریف کیس
بڑے سائز کے بریف کیس مسلسل ایک کندھے پر اٹھانے سے کندھے میں درد کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے کہ اس کی وجہ سے جسم کا وزن غیر متوازن ہوجاتا ہے۔ اس سے جوڑوں میں فاصلہ پیدا ہوجاتا ہے۔
نیند کی غلط پوزیشن