Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بکس سے خاتون کی نعش برآمد

نامعلوم نعش کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں(فوٹو،ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکارنامعلوم خاتون کی نعش کے بارے میں تحتقیقات کررہے ہیں جو بکس میں رکھی گئی تھی۔
ویب نیوز ’سبق ‘ کے مطابق ایک شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ مشاعر مقدسہ میں ایک خاتون کی نعش پڑی ہے۔
اطلاع دینے والے نے مزید بتایا کہ وہ گھومنے کےلیے مشاعر مقدسہ (منی ، مزدلفہ کا علاقہ) گیا تھا جہاں اسے سنسان مقام پر ایک بڑا بکس دکھائی دیا۔ بکس کو اس ویرانے میں دیکھ کر جب اسے کھولا تو اس میں ایک خاتون کی نعش رکھی ہوئی تھی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش اپنی تحویل میں لےلیکر پوسٹ مارٹم کرانے کےلیے ہسپال پہنچا دیا جبکہ نعش کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے۔

شیئر: