Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خواتین پر تشدد اور توہین کرنا قابل سزا جرم‘

مملکت میں خواتین کو تحفظ دینے کےلیے قانونی ضمانتیں مقرر ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ خواتین پر کسی بھی قسم کا تشدد اورانکی توہین کرنا قابل سزا جرم ہے ۔
سعودی قانون نے خواتین کو بدزبانی اور تشدد سے تحفظ فراہم کرنے کےلیے قانونی ضمانتیں مقرر کی ہیں۔ 
ویب نیوز ’اخبار‘24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری بیان میں کہا کہ قانون نے خواتین پر ہر طرح کے تشدد بد سلوکی یا اسکی دھمکی دینے کو جرم قراردیا ہوا ہے ۔  
پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ قانون کے بموجب کوئی بھی شخص کسی بھی خاتون پر اپنے دائرہ اختیاریا ذمہ داری یا رشتہ داری کے عنوان سے تشدد نہیں کر سکتا ۔

خواتین پرتشدد کرنے پر 50 ہزار ریال تک جرمانہ یا ایک برس قید ہو سکتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

اس کی اجازت کسی بھی شخص کو نہیں خواہ خاتون سے اسکا خاندانی رشتہ ہو یا وہ اس کی پرورش کر رہا ہو یا وہ اسکی کفالت میں ہو یاوہ اسکی ذمہ داری میں ہو یا وہ معاشی طور پر اس کے ماتحت ہو۔  
پبلک پراسیکیوشن نے مزید کہا کہ خواتین پر تشدد یا توہین کی سزا ایک برس تک کی قید اور 5 ہزار  سے لیکر 50 ہزار ریال تک جرمانہ ہے ۔ ایک سے زیادہ بار تشدد یا بدزبانی پر سزا دگنی کر دی جائے گی 

شیئر: