Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی وفدکا دورہ فوجی نوعیت کاتھا:سوڈان

تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے بعد اسرائیلی سرکاری وفد نے سوڈان کا پہلا دورہ کیا (فوٹو: روئٹرز)
سوڈان کی عبوری حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ پیر کو اسرائیلی وفد کا دورہ فوجی نوعیت کا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق عبوری حکومت کے ترجمان محمد الفکی سلیمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی وفد نے اس دورے میں سیاسی پہلوؤں پر تبادلہ خیال نہیں کیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی وفد نے فوجی شخصیات سے ملاقات کی اور مخصوص امور پر بات چیت کی تاہم انہوں نے تفصیلات دینے سے انکار کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وفد نے سوڈان کے دورے کا آغاز مسلح افواج کے دفاعی صنعتوں کے نظام کے وزٹ سے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ خرطوم اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے میں بات چیت کے بغیر وفد نے فوجیوں سے بھی ملاقات کی۔
اسرائیلی وفد نے پیر کو سوڈان کا دورہ کیا تھا۔
یہ 23 اکتوبر کو تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے کے بعد اسرائیلی سرکاری وفد کا پہلا دورہ ہے۔

شیئر: