Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرخ مرچ میں پایا جانیوالا مرکب بریسٹ کینسر روکنے میں معاون

میونخ ..... جرمن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سرخ مرچ میں پایا جانے والا ایک مرکب سینے کے سرطان کو روکنے میں بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ برلن یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق بریسٹ کینسر کی کئی اقسام ہیں جن میں ایک ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر بھی ہے جو بڑی مشکل سے قابو میں آتا ہے اور یہ دنیا بھر کی خواتین کےلئے ایک بھیانک خواب بن چکا ہے تاہم ماہرین کی جدید تحقیق سے واضح ہوا ہے کہ سرخ مرچوں میں موجود کیپسیسن مرکب اس قسم کے سرطان کو بھی بڑھنے سے روکتا ہے۔ جینیاتی تحقیق سے سینے کے سرطان کی کئی اقسام منظرِ عام پر آئی ہیں جنہیں 3 اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے اور انہیں ایسٹروجن، پروجیسٹیرون اور ایپی ڈرمل گروتھ فیکٹر ریسپٹر ٹو ( یا ایچ ای آر ٹو) کا نام دیا گیا ہے۔اگر ایچ ای آر ٹو پوزیٹو ہو تو اس کا بریسٹ کینسر علاج میں آسان ہوتا ہے اور اس میں دوا بھی اثر کرتی ہے لیکن اگر ایچ ای آر ٹو نگیٹو ہو تو اس کا علاج مشکل ہوتا ہے اور اسے ہی ٹرپل نیگیٹو بریسٹ کینسر کہا جاتا ہے۔ اس کا علاج کیموتھراپی سے ہی ممکن ہے لیکن بہت مشکل ہوتا ہے۔

شیئر: