’لائٹس، کیمرہ، ایکشن‘۔ یہ ہیں وہ تین لفظ جو بالی وڈ کے ایکشن اور کامیڈی سٹار اکشے کمار کافی عرصہ سے مِس کر رہے تھے اور جیسے یہ انہیں سننے کو ملے وہ اس قدر سرشار ہوئے کہ اپنے مداحوں کو اس خوشی میں شامل کر لیا۔
کورونا کی وجہ سے جہاں زندگی کے دیگر معاملات متاثر ہوئے وہیں فلموں کی شوٹنگز بھی متاثر ہوئیں، طویل عرصے تک اداکار گھروں تک محدود رہے۔
اکشے کمار نے ٹوئٹر پر نئی فلم ’اترنگی رے‘ کی شوٹنگ شروع ہونے کی خبر سناتے ہوئے لکھا کہ ’اس خوشی کا کوئی مقابلہ نہیں جو یہ تین الفاظ لے کر آتے ہیں، لائٹس، کیمرہ، ایکشن۔‘
مزید پڑھیں
-
پاکستان سے محبت،اکشے کمار تنقید کا نشانہNode ID: 384696
-
کسی مذہب پر یقین نہیں رکھتا: اکشے کمارNode ID: 463901
-
اپنے سپنوں کی رانی ہمیشہ سے میں خود ہی تھی: سارہ علیNode ID: 475001