حائل ، شمالی حدود اور الباحہ ریجن میں کورونا کیسز کی تعداد سب سے کم رہی یہاں 3 ، تین افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹوآیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک ہی دن میں کورونا سے 357 افراد صحتیاب ہونے کے بعد اب تک اس مرض سے 3 لاکھ 48 ہزار 238 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
مملکت کے مختلف شہروں میں اس وقت 4 ہزار 158 افراد میں کورونا وائرس ایکٹو ہے تاہم انکی حالت بہتر ہے اور انہیں اس مرض سے کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں جبکہ 596 مریضوں کو انکی نازک حالت کی وجہ سے انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیاہے۔