الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے بجلی کے نرخ کیا ہوں گے؟
ہولیات کی حدود میں گاڑیوں کے لیے رہائشی چارجنگ کا سامان نصب کرنے کا اختیار دیا گیا ہے: فائل فوٹو فری پکس
سعودی بجلی ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق چارج ہونے والی گاڑیوں کے لیے بجلی سستی نہیں کی جا رہی بلکہ اسے مارکیٹ میں قیمتوں کے تعین پر چھوڑاجا رہا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق بجلی ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ غیر ضروری سٹاک اور مقابلے بازی پر کنٹرول کیا جاسکے اور اس کام کے لیے ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے مارکیٹ پر قیمتوں کا کام چھوڑ دیا گیا ہے۔
ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق البتہ اس کی ایک حد متعین کردی جاتی ہے بشرطیکہ اس کی فروخت مخصوص سٹیشنوں سے ہو۔
اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ الیکٹرک گاڑی چارج کرنے کے لیے ضابطہ کار کے تحت سٹیشنوں کے مالکان اور آپریٹرز کو الیکٹرک وہیکل چارجنگ کا سامان موبائل جنریشن یونٹوں کے استعمال کے ذریعہ بجلی کی کھپت سے منع کرتا ہے۔
اس ضابطے میں برقی گاڑیوں کے مالکان کو ان سہولیات کی حدود میں گاڑیوں کے لیے رہائشی چارجنگ کا سامان نصب کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، جس سے وہ خدمات فراہم کرنے والے اور برقی گاڑیوں کی سازو سامان کے ساتھ ہم آہنگی کرنے کا پابند ہوں گے۔
سٹیشن مالکان کو بجلی کی گاڑیاں چارج کرنے کے لیے کسی بھی سٹیشن یا آلات کو انسٹال اور چلانے سے پہلے بجلی تقسیم کرنے والی اتھارٹی کی منظوری حاصل کرنے کے پابند بناتی ہے تاکہ بجلی کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔