Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز: ’ملتان کا جلسہ نہیں رکا تو لاہور تو پھر لاہور ہے‘

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور بولتا ہے تو پورا  پاکستان بولتا  ہے اور 13 دسمبر کو لاہور فیصلہ دے دے گا۔
پیر کو لاہور میں عوامی رابطہ مہم کے دوران حلقہ این اے 127 کے دورے کے موقع پر انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہ وہ میاں صاحب کی جانب سے انہیں 13 دسمبر کے جلسے کی دعوت دینے آئی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں  کو پتہ ہے کہ لاہور کا جلسہ نہیں رکے گا۔ انہوں نے خطاب کے دوران کارکنوں سے پوچھا کہ اگر حکومت کی جانب سے مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ملی تو کیا جلسہ نہیں ہو گا؟
جس پر کارکنوں کی جانب سے کہا گیا کہ ’جلسہ ضرور ہو گا۔‘ مریم نواز نے ملتان جلسے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں بھی اجازت نہ ملنے کے باوجود عوام نے جلسہ کیا۔
’اگر ملتان کا جلسہ نہیں رکا تو لاہور تو پھر لاہور ہے‘ انہوں نے پی ڈی ایم کی جانب سے آخری جلسہ لاہور میں رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے  کہا کہ یہ فیصلہ اسی لیے کیا گیا تھا کہ  یہیں سے آر یا پار ہو گا۔

مریم نواز نے حلقہ این اے 127 کے دورے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کیا

ان کے مطابق ’جعلی حکومت کو گھر بھیجنے کی ذمہ داری لاہور پر آ گئی ہے‘ مریم نواز کے مطابق پورے ملک کو لاہور سے بہت امیدیں ہیں کیونکہ اس شہر نے ملک کو نواز شریف جیسا بیٹا دیا۔
ان کے بقول حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے 13 دسمبر کے جلسے میں آنے کا وعدہ بھی لیا، اور کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت سے جان چھڑانے کے لیے ساتھ دیں۔
انہوں وزیر اعظم کو ایک بار پھر تابعدار خان کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہ ان کا نیا نام رکھا ہے۔

شیئر: