Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مریم نواز جیل کا کھانا کھانے سے بیمار

راولپنڈی... سابق وزیر اعظم مریم نوازجیل کا کھانا کھانے سے بیمار ہوگئیں۔معدے میں تکلیف کے باعث بار بار چہل قدمی کرتی رہیں ۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے جیل کا کھانا اور چائے پینے سے معدے میں تکلیف محسوس کی ۔تکلیف بڑھ جانے کے باعث جیل حکام سے شکایت کی ۔ڈاکٹروں نے معمول کا چیک اپ کرنے کے بعد انہیں بیرک میں چہل قدمی کی ہدایت کی۔ذرائع نے بتایا کہ ان کی صحت اب بہت بہتر ہے ۔ مریم نواز نے گزشتہ شب خواتین کی بیرک میں گزاری۔ ان کا ارادہ ہے کہ وہ خواتین اور بچیوں سے متعلق جیل کی زندگی پر ایک کتاب لکھیں گی ۔
مزید پڑھیں:مریم نواز کو ماڈل ایان علی کے سیل میں رکھا گیا

شیئر: