Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خواتین کو 73 ہزار ذاتی گھروں کی سہولت

ملک کی ترقی کو تیز تر کرنے میں  خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں خواتین کو ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (آر ای ڈی ایف) کی زیر نگرانی آسان قرض  کی سہولت کے تحت گھردیئے گئے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (آر ای ڈی ایف) کے ذریعہ   73 ہزار سعودی خواتین قرضوں کی آسان ادائیگی کے ذریعے اپنے ذاتی گھروں کی سہولت حاصل کر چکی ہیں۔

سال کے آخر تک شہریوں کو ذاتی گھروں کی شرح 60 فیصد تک کرنی ہے۔(فوٹو الشرق الاوسط)

ریئل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے جنرل سپروائزر منصور بن مدھی نےبتایا ہے کہ سعودی خواتین کو اپنے ذاتی قیام کے لیے  مالکانہ حقوق پر رہائش فراہم کرنا  ہمارے ادارے  کی پالیسی کا حصہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ  ہمارے معاشرے میں نصف تعداد خواتین کی ہے اور ملک کی ترقی کو تیز تر کرنے میں  خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریئل سٹیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ نے مملکت میں  تمام شہریوں کو آسان ادائیگیوں کے اصول پر قرضوں کے حصول کے لئے فوری  اور تیز ترین طریقہ کار رائج کیا ہے۔

تمام شہریوں کو آسان ادائیگیوں کے اصول پر تیز ترین طریقہ کار رائج کیا ہے۔(فوٹو عرب نیوز)

اس مالی اعانت کے آسان طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے شہریوں کو ذاتی گھر کی سہولت کے لیے بااختیار بنایا گیا ہے۔
ہماری اس پالیسی نے خواتین کو رہائشی پروگراموں کے اہداف کے حصول کے لئے  آسان قرضوں کی  اسکیم  کو  شرائط کے مطابق  گھروں کا مالک بنادیا ہے۔
منصور بن مدھی نے کہا کہ  یہ اقدام سعودی ویژن 2030 کے مطابق ہے جس میں 2020 کے آخر تک شہریوں کو اپنے گھروں کی ملکیت کی شرح کو 60 فیصد تک لے جانا ہے جب کہ 2030 تک اس شرح کو بڑھا کر70 فیصد تک  کرنے کا ہدف ہے۔
 

شیئر: