Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کریتی سینن قرنطینہ میں: ’آپ ایک فائٹر ہیں‘

کرتی سینن اور سشانت سنگھ فلم رابطہ میں اکھٹے کام کر چکے ہیں۔ فوٹو اے ایف پی
انڈین فلم ’دل والے‘ کی ہیروئن کریتی سینن کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اپنا وقت قرنطینہ میں گزار رہی ہیں۔
کریتی سینن نے قرنطینہ کے دوران اپنی ایک پوسٹ انسٹاگرام صارفین کے ساتھ شیئر کی جس میں وہ  اپنی ایک پرانی فلم دیکھتی نظر آ رہی ہیں۔
بالی وڈ اداکارہ نے اپنی فلم ’رابطہ‘ کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس پر سشانت سنگھ راجپوت کے فینز نے تبصرے کرنا شروع کر دیے۔
2017 میں ریلیز ہونے والی فلم رابطہ میں کریتی سینن اور اداکار سشانت سنگھ نے پہلی مرتبہ اکھٹے کام کیا تھا۔
ٹوئٹر صارف شردھا نے اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اتفاق سے وہ بھی آج فلم رابطہ ہی دیکھ رہی تھیں۔ انہوں نے کریتی سینن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ ایک فائٹر ہیں اور یقیناً جلد صحتیاب ہوں گی۔‘

ایک اور صارف اینا مینا نے لکھا کہ ’ کریتی سینن کی یہ پوسٹ مجھے جذباتی کر رہی ہے، رابطہ فلم کے اداکار شو اور سائرہ ہمیشہ شائقین کے دلوں میں رہیں گے۔‘

فنیٹک ڈیول کے نام سے ٹوئٹر ہیندل نے کریتی کی پوسٹ پر تبصرے میں سشانت سنگھ کی فلم کے گانے کے بول لکھ دیے۔

گزشتہ روز بدھ کو کریتی سینن نے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے تاہم پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔
’میں بالکل ٹھیک محسوس کر رہی ہوں اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

حال ہی میں کریتی سینن نے ہدایت کار راج کمار راؤ کی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔

شیئر: