بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کو آہنی باڑ لگا کر محفوظ بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خطرات کو کم کرنے کے لیے شہر کے گرد باڑ لگائی جارہی ہے تاہم اس منصوبے کے ناقدین کا کہنا ہے کہ باڑ لگانے سے شہر کا دیہی حصہ کٹ کر رہ جائے گا اور مقامی لوگوں کو آمدروفت میں مشکلات پیدا ہوں گی۔
بحیرہ عرب میں دنیا کے بڑے سمندری تجارتی راستے پر واقع گہری بندرگاہ کا حامل گوادر شہر پاک چین اقتصادی راہداری کا مرکز ہے۔
گوادرمیں چین کے تعاون سے اربوں ڈالر کے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے تاہم یہاں شدت پسندوں کی کارروائیاں حکام کے لیے پریشانی کا باعث ہیں۔
مزید پڑھیں
-
مکران کوسٹل ہائی وے کا سحر انگیز سفرNode ID: 493591
-
سکیورٹی فورسز پر حملہ، 13 اہلکار ہلاکNode ID: 511326
-
’انڈیا بلوچستان میں سالانہ 500 ملین ڈالرخرچ کر رہا ہے‘Node ID: 511556