Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وی آر کے ذریعہ عہد رسالت میں مدینہ منورہ کی زیارت

’تجربے کے ذریعہ اسلامی تاریخ کو زیادہ گہرائی سے دیکھا جاسکتا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض میں منعقد کھجور ورلڈ نمائش کے تحت وی آر کے ذریعہ عہد رسالت میں مدینہ منورہ کی زیارت کا اہتمام کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  وی آر کے ذریعہ عہد رسالت میں مدینہ منورہ شہر، مسجدنبوی، روضہ اطہر، حجرہ اور رسول اکرمﷺ کا منبر دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ تجربہ ’میں مدینہ منورہ ہوں‘ پروگرام کے تحت کیا جارہا ہے جس میں وزٹر اسلامی تاریخ کو زیادہ گہرائی سے دیکھ سکتے ہیں۔
تجربے سے گزرنے والے وزٹروں نے کہا ہے کہ ’وی آر کے ذریعہ مدینہ منورہ کی زیارت سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کئی سو سال پہلے کا سفر کیا گیا ہے‘۔
واضح رہے کہ ریاض میں منعقد کھجور ورلڈ نمائش کا آج جمعرات کو آخری دن ہے ۔ یہ محض کھجوروں کی نمائش ہی نہیں بلکہ سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی تہذیب و ثقافت کی بھی نمائش ہے۔

شیئر: