آج بعض علاقوں میں گہری دھند رہے گی
جدہ میں درجہ حرارت 33 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے(فوٹو،ٹوئٹر)
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بروزجمعہ مملکت کے بعض علاقوں میں دھند جبکہ کہیں بارش کا امکان ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے کہا ہے کہ 11 دسمبربروز جمعہ ریاض، قصیم اور مشرقی ریجن کے علاوہ شمالی حدود کے علاقوں میں صبح سویرے اور رات کے وقت بیشتر مقامات پر گہری دھند چھائی رہے گی۔
محکمے کے مطابق جازان اور عسیر کے پہاڑی علاقوں میں گہرے بادل چھائے رہیں گے جبکہ کہیں کہیں بارش کا بھی قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت مکہ مکرمہ اور جدہ میں رہے گا، جہاں پارہ 33 ڈگری تک ہو گا جبکہ سب سے کم عرعراور طریف میں ہو گا جہاں درجہ زیادہ سے زیادہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جن علاقوں میں آج گہردی دھند رہنے کا امکان ہے ان میں شاہراہوں پر سفر کرنے والے افراد خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں کیونکہ دھند کی وجہ سے حد نگاہ شدید متاثر ہوتی ہے۔