Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درجہ حرارت میں کمی، سخت سردی پڑے گی

بعض علاقوں مں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے پانچ تا چھ ڈگری نیچے ہوگا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس سال موسم سرما میں سخت سردی پڑے گی۔ اتوار سے درجہ حرارت میں کمی شروع ہوئی ہے اور بتدریج درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا جائے گا۔
سبق ویب کے مطابق محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ 'ہر سال کی طرح اس سال بھی موسم سرما کی آمد ہے۔ حالات بتا رہے ہیں کہ مملکت بھر میں دجہ حرارت بتدریج کم ہوگا۔'
ترجمان بتایا کہ 'موسمی اصولوں کے مطابق سردی کی شروعات نومبر کے آغاز میں ہوچکی ہے تاہم موسم سرما اتوار سے مکمل طور پر شروع ہوا ہے۔'

حدود شمالیہ، مشرقی حائل اور حفرالباطن  میں بار ش اور ژالہ بار ی کی اطلاعات ہیں۔ (فوٹو: سبق)

ترجمان نے کہا کہ 'اس سال سخت سردی پڑے گی۔ مملکت کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا جائے گا۔ سب سے زیادہ یہی علاقے سردی کی لہر سے متاثر ہوں گے۔'
'بعض علاقوں مں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے پانچ تا چھ ڈگری نیچے ہوگا۔'
ترجمان کا کہنا ہے کہ مملکت میں اس ہفتے بارش بھی متوقع ہے۔ مملکت کے بیشترعلاقے بارش کی زد میں ہوں گے۔ 
دریں اثنا متعدد علاقوں حدود شمالیہ، مشرقی حائل اور حفرالباطن سے گرج چمک کے ساتھ بار ش اور ژالہ باری کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس سے قبل گرد آلود ہوائیں چل رہی تھیں جس سے حد نظر محدود ہوگئی تھی۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ جمعرات سے بارش کا نیا موسم شروع ہو جائے گا۔ مغربی، شمالی اور وسطی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔

شیئر: