دودھ کی اقسام جو خون میں شوگر کے اضافے کا سبب بن سکتی ہیں
ڈاکٹر وانڈریپ کے مطابق شوگر والے افراد پہلے دودھ میں اجزاء کی مقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے انسولین ایڈجسٹ کریں۔ (فوٹو: فری پک)
لندن میں ایک کنسلٹنٹ ڈاکٹر وانڈریپ نے متنبہ کیا ہے کہ دودھ کی کچھ اقسام خون میں شوگر کے اضافے کا سبب بنتی ہیں۔
اس میں کچھ ذائقے دار دودھ اور چاکلیٹ والے دودھ انسانی جسم میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار کو بڑھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے خون میں شوگر کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
ڈاکٹر وانڈریپ نے برطانوی اخبار ایکسپریس کو بتایا کہ دودھ کے ایک عام کپ میں 12 گرام کاربوہائیڈریٹ ہوتا ہے جبکہ دودھ کی بعض اقسام میں یہ مقدار کم ہوتی ہے۔
ڈاکٹر وانڈریپ نے متنبہ کیا کہ ایسے مریض جو شوگر کی ادویات استعمال کرتے ہیں دودھ بعض اقسام ان کے خون کا درجہ حرارت بڑھاتی ہیں، اس سے خون میں شوگر کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے دودھ جسم میں انسولین بڑھاتے ہیں اور کاربوہائیڈریٹ کی زیادہ مقدار کی وجہ سے جسم پر منفی اثر کرتے ہیں۔
ڈاکٹر وانڈریپ نے کہا کہ شوگر والے افراد پہلے دودھ میں اجزاء کی مقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے انسولین ایڈجسٹ کریں۔
ایک تحقیق کے مطابق اگر شوگر کے مریض اپنے خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول نہ کریں تو ان کی صحت کےلیے یہ سنگین خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، اس کی وجہ جسم میں انسولین کی پیداوار کی کمی ہے۔