Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر میشا شفیع قصوروار قرار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے مقدمے میں گلوکارہ میشا شفیع اور اداکارہ عفت عمر سمیت آٹھ افراد کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔
بدھ کو ایف آئی اے نے گلوکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے مقدمے کی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے میشا شفیع، عفت عمر اور دیگر کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرا دیا ہے جس میں آٹھ ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
چالان میں کہا گیا ہے کہ ’گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر جنسی ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے، ملزمان اپنے الزامات کے حق میں کوئی شوائد پیش نہ کرسکے۔‘
ایف آئی اے پراسیکیوشن  ڈیپارٹمنٹ نے اردو نیوز کے نامہ نگار رائے شاہنواز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ’عدالت میں حتمی تفتیشی رپورٹ جمع کروا دی گئی ہے اور اس رپورٹ میں میشا شفیع سمیت دیگر ملزمان قصور وار ٹھہرائے گئے ہیں۔‘
علی ظفر نے اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر درخواست دائر کی تھی جس میں انہوں نے ٹوئٹر اکاؤنٹس اور پیغامات بھی لف کیے تھے۔
پراسکیوشن کی دو رکنی ٹیم سائبر کرائم چالان کا جائزہ لے گئی جس کے بعد یہ چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر: