متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو کورونا کے 1278 نئے کیسز سامنے آئے ہیں- گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 4 اموات ہوئیں- صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 726 رہی-

متحدہ عرب امارات کی سرکاری ایجنسی ’وام‘ کے مطابق بدھ کو 1278 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا کے کل متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 88 ہزار 545 تک جاپہنچی ہے جبکہ شفا پانے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 749 ہوگئی ہے-
بدھ کو چار اموات کے بعد اس مہلک مرض سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 626 تک ہوچکی ہے-
اماراتی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بدھ کو کورونا کے ایک لاکھ 44 ہزار 174 نئے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں-
وزارت صحت نے اپنے اعلامیہ میں یہ بھی کہا کہ بھیڑ بھاڑ سے دور رہا جائے اور سماجی فاصلے کی پابندی کی جائے-