متحدہ عرب امارات میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید ایک ہزار92 کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک مجموعی تعداد ایک لاکھ 86 ہزار 41 ہو گئی۔

اماراتی خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق کورونا سے امارات میں گزشتہ روز ایک شخص ہلاک ہوا جس کے بعد اب تک اس مہلک مرض سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 618 تک پہنچ گئی ہے۔
اماراتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے صحتیابی کے تناسب میں بھی اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ ایک روز کے اندر 670 افرادصحتیاب ہوئے ۔ امارات میں اب تک ایک لاکپھ 64 ہزار 346 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔
اماراتی وزارت صحت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 98 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے گئے -